حکومتی غلطیوں کی سزا عوام کومل رہی ہے، خورشید شاہ

عمران خان خود کو عقل کل سمجھتے ہیں
Apr 20, 2021
khursheed-shah-2 فوٹو: خورشید شاہ/فیس بک

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت مسلسل بڑی غلطیاں کر رہی ہے جس کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بیٹھ کے بات کرو لیکن حکومت تیار نہیں ہے۔ عمران خان اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات ہے تو آپ معاملہ پہلے اسمبلی میں لے آؤ پھر کوئی قدم اٹھاو۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ اسمبلی مچھلی مارکیٹ بنی ہوئی ہے اور سیلر بیٹھے ہوئے ہیں،32  سال ميں ایسی بدترین پارلیمنٹ نہیں دیکھی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہيں 35ہزار ارب روپے قرضہ اتارا لیکن پہلے اکاؤنٹس تو دیکھ لو۔

KHURSHEED SHAH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div