ٹیسٹ مثبت آنے پرعلی عظمت کی کرونا کو بددُعا

گلوکار کی حس مزاح سے فالوورز محظوظ

معروف گلوکار ومیوزیشن علی عظمت نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پردلچسپ ردعمل کااظہارکیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔

کرونا کی تشخِیص کے بعد علی عظمت نے انسٹاگرام پرایک مختصرپُرمزاح ویڈیوشیئرکی جس میں وہ میں اس عالمی وبا کو کوستے ہوئے کہہ رہے ہیں '' نہ دن کو سکون نہ رات کو چین، جا او کرونا تینوں کُتے پین ''۔

علی عظمت نے کیپشن میں لکھا '' لو جی ، نتیجہ مثبت آگیا، دفع دورکرونا ''۔

گلوکارکی اس پوسٹ پرعمارہ حکمت ، اداکار احمد علی بٹ ، غنا علی نے ان کی حس مزاح سے محظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

اب تک کرونا سے متاثر ہونے والی شوبزشخصیات میں یاسرنواز، ندا یاسر، نوید رضا، ابرارالحق، نعمان سمیع، علیزے شاہ، روبینہ اشرف، بلال مقصود، سکینہ سموں، ندیم جعفری، علیزے گبول، عثمان مختار، فروا علی کاظمی اور دیگرشامل ہیں۔

گلوکارجواد احمد دوسری بارکرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

Ali Azmat

CORONA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div