پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل نہ ہونے کا عذر قبول کرتے ہوئے دونوں صوبوں میں الیکشن کے التواء کیلئے کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ کرلیا۔


ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا کہ پنجاب اور سندھ میں انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل نہیں، آج ہونے والے ای سی پی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں صوبوں میں الیکشن التواء کیلئے کل سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔


ترجمان کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی قانون میں سقم ہے جبکہ سندھ میں انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل نہیں، موجودہ صورتحال میں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانا ناممکن ہے۔


دوسری جانب پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری سے معذوری ظاہر کردی، جس پر الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ کوئی ریاستی ادارہ الیکشن کمیشن کو انکار نہیں کرسکتا۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں 27 نومبر اور پنجاب میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ سماء

اور

میں

کے

سے

transport

سندھ

فیصلہ

lost

guatemala

conservatives

Tabool ads will show in this div