فرانس سےتعلقات ختم کرنےسے معاشی نقصان ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فرانس سے تعلقات ختم کرنے سےہمیں معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا اور ملک میں غربت بڑھے گی۔
وزیراعظم عمران نے عوام کے سامنے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’کیا فرانس سےتعلقات توڑنےسےيہ سلسلہ رُک جائےگا‘؟ فرانس سے تعلقات توڑنے کا مطلب يورپی يونين سے تعلق ختم کرنا ہے، کالعدم تحریک لبیک پاکستان والے چاہتے ہيں فرانسيسی سفير کو ملک بدر کياجائے اور رابطے منقطع کردیے جائیں۔
پولیس، ٹی ایل پی کارکنان میں جھڑپیں، 2افراد جاں بحق
وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ فرانس سے تعلقات توڑنے کا مطلب يورپی يونين سے تعلق ختم کرنا ہے، مظاہروں سے فرانس کو کوئی فرق نہيں پڑے گا۔ پاکستان بڑے عرصے بعد ترقی کررہا ہے، روپيہ مضبوط ہورہا ہے اب اگر ہم یہ اقدام کرتے ہیں تو معیشت تباہ ہوسکتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ لاہور میں مظاہرین نے اب تک پوليس کی 40 گاڑيوں کو جلايا جاچکا ہے، کروڑوں روپے کی عوامی املاک کو نقصان پہنچا۔ راستے بند ہونے سے کرونا مريضوں کو آکسيجن نہیں ملی۔
ٹی ایل پی سےآج دوسرے راؤنڈمیں معاملات طےپا جائینگے،شیخ رشید
بھارتی اکاؤنٹس پروپيگنڈہ کررہے ہيں،جعلی خبريں پھيلارہے ہيں، 4لاکھ ٹویٹس ميں سے 70فيصد فيک اکاؤنٹس سے کی گئی، 380 ہندوستان کے گروپ فيک نيوز چلارہے تھے۔ افسوس سے کہنا پڑتاہے جے يو آئی بھی معاملے میں شامل ہوگئی۔ نون ليگ ملک میں صرف انتشار پھيلانے کيلئے انکے ساتھ مل گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ يقين دلاتا ہوں اپنی قوم اور اُمت کو مايوس نہيں کروں گا، مسلمان ملکوں کےسربراہان کيساتھ مہم شروع کروں گا۔ حضورﷺکی شان کے معاملے پر مغرب کو سمجھانا پڑے گا۔ قوم کو کہتا ہوں ،یہ وقت ایک ہونے کا ہے۔ اپنے ملک کا نقصان کرنے سے مغرب کو فرق نہیں پڑے گا۔
ناموس رسالت کےتحفظ کیلئے مسلم ممالک کیساتھ تحریک چلائیں گے،وزیراعظم
عمران خان نے کہا کہ توہین رسالت کیخلاف مہم کو میں لیڈ کروں گا، تمام اسلامی ممالک یک آواز ہوکر کہیں گے تو اس کا اثر پڑے گا۔ آج مغربی میڈیا کسی ملک میں ہولوکاسٹ کے خلاف بات نہیں کرتا، مغرب کو اسی طرح یہ بھی سمجھانے کی کوشش کرینگے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم پاکستان کی قوم سے خطاب کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آج شام سوا 5بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان آج قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2021
دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید نے امن و امان کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ پر ہم ساتھ ہیں، کسی ایسے کام میں شامل نہیں جس سےپاکستان کو نقصان پہنچے۔