ملک میں آج سے9ویں تا12کلاسز کاآغاز، ہڑتال کےباعث حاضری کم

پہلی تا 8 ویں تک کلاسز عید تک بن

فائل فوٹو

ملک بھر میں آج بروز پیر 19 اپریل سے 9 ویں تا 12 ویں کلاسز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کمیٹی کے اتوار 18 اپریل کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں ملک بھر میں سخت کرونا ایس او پیز کے ساتھ 9 ویں تا 12 تک کلاسز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے ہنگامی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم کی کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی تھی۔ 

اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکولز کو عید تک بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں او، اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا، جب کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کرونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دوسری جانب این سی او سی حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کیسز کی شرح اضافہ ہورہا ہے تو تعلیمی ادارے نہ کھولیں جائیں۔ اس سے قبل 6اپریل کو ہونے والے اجلاس میں اسکولوں کو 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6ہزار 127کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریکارڈ  149اموات ہوئیں۔

دوسری جانب سندھ میں بھی پہلی تا 8 ویں تک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی معطلی کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو مدِنظر رکھتے ہوئے تدریسی عمل 21 اپریل کے بجائے مزید 10 روزبڑھا کر یکم مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے تدریسی عمل جاری رکھا جاسکے گا۔ نویں،دسویں اور کالجز میں کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی۔ تعلیمی ادارے کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔

TLP

CORONA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div