نوشہرہ:اسپین کانڑے میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق،2 زخمی

ٹیوب ویل پر تنازع ہوا

نوشہرہ کےعلاقے اسپین کانڑے تھانہ اضاخیل کی حدود میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اتوار کی شام ہونے والا فائرنگ کا یہ واقعہ سرکاری ٹیوب ویل پر آپریٹر کی کلاس 4 نوکری کے حصول کے لئے زبانی تکرار کے دوران پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں کو پبی میں میاں راشد حسین شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔ مرنےوالے آپس میں رشتہ دار اور چچازاد بھائی بتائے گئے ہیں۔

گذشتہ روز چارسدہ کے علاقے حسین آباد میں زمين کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے تھے۔ فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار اور پڑوسی ہيں۔

ہفتے کو درہ آدم خیل کےعلاقےمیں 2 گروپوں ميں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ3 زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں باپ اور3بیٹےشامل ہیں۔ دونوں گروہ کے اراضی کے تنازع پرجھگڑاچل رہاتھا۔

NAUSHERA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div