ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ بدل گئی، پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ جاری
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/11/DAY-N-NIGHT-TEST-PKG-27-11.mp4"][/video]
ایڈیلیڈ : ٹیسٹ کرکٹ کا نیا عہد شروع ہوگیا، ایڈیلیڈ میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ہے، میچ میں سرخ کے بجائے گلابی گیند استعمال کی جارہی ہے۔
ٹيسٹ کرکٹ کو پُرکشش بنانے اور تماشائيوں کو اسٹيڈيمز لانے کیلئے آئی سی سی نے کھيل کے انداز ہی بدل ديئے، سب کچھ وہی ہے، بس گيند گلابی ہوگئی ہے اور اسٹيڈيم ميں فلڈ لائٹس روشن کرنے کی اجازت بھی مل گئی، يہ سب کچہ ايڈيليڈ ميں ہورہا ہے جہاں آج تاريخ رقم ہوگئی۔
ليکن پکچر ابھی باقی ہے، اصل مزہ تو تب آئے گا جب برقی قمقمے روشن ہوں گے۔ سماء