میک کی گلیمرس''سحری لُک'' سوشل میڈیا پرمذاق بن گئی

سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

خواتین کی زندگی میں میک اپ کی اہمیت سے انکار نہیں لیکن ماہ رمضان میں اگرآپ کو '' سحری لُک '' کا ٹیوٹوریل دیکھنے کو مل جائے توآپ کے تاثرات کیا ہوں گے؟۔

میک اپ کی مصنوعات بنانے والی معروف کمپنی '' میک '' کا سحری میک ٹپس کے حوالے سے ایک ٹیوٹوریل سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپر پرخوب آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے۔

یہ ٹیوٹوریل مئی 2018 میں میک کے یو ٹیوب چینل پرجاری کیا گیا تھا جسے فورا ہی سوشل میڈیا پرٹرولنگ کا نشانہ بننا پڑا تھا۔

ویڈیو کا ٹائٹل '' گیٹ ریڈی فار سحور'' (سحری کیلئے تیار ہوں) رکھا گیا تھا جس میں میک اپ آرٹسٹ سحری کھانے سے قبل ماڈل کو کاجل ، آئی شیڈو، اور مسکارا لگاتے دکھائی ہے۔

روزہ رکھنے کیلئے اس سج دھج کے حوالے سے ٹوئٹرپر انتہائی پُرمزاح تبصرے دیکھنے میں آئے، صارفین نے کہا کہ وہ سحری کیلئے بیدارہونے پراپنے آپ کو آئینے میں ہی بڑی مشکل ستے دیکھ پاتے ہیں کجاکہ میک اپ کر کے دسترخوان پربیٹھنا۔

دوسری جانب بعض سنجیدہ مزاج صارفین نے روشنی ڈالی کہ یہ ٹیوٹوریل خاص طور پر ان خواتین کیلئے تھا جنہیں سحری کے اجتماعات میں شرکت کرناہوتی ہے، خصوصا مشرق وسطیٰ میں۔

trolling

Tabool ads will show in this div