پاکستانی کوہ پیماؤں نےپہلی باردنیاکی10ویں بلندچوٹی سرکرلی

نیپال میں دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی کو پہلی بار پاکستانی کوہ پیماؤں نے کامیابی سے سرکرلیا۔
گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت اور کلچرل راجہ ناصر علی خان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی گئی کہ پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل 4 رکنی ٹیم نے نیپال میں موجود دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی کو سر کرلیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیپال کی 10 ویں بلند چوٹی اناپورنا کو اس سے پہلے کسی پاکستانی نے سر نہیں کیا تھا۔ چار رکنی ٹیم رواں ماہ کے آغاز میں نیپال میں دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا سر کرنے کی کوشش کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
[caption id="attachment_2250464" align="aligncenter" width="960"]
سرباز خان کی سربراہی میں اس مہم میں کوہ پیما عبدالجوشی، منیجر سعد منور اور کامران شامل تھے۔
اس موقع پر راجہ ناصر علی خان کی جانب سے گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی مبارک باد پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس چوٹی کی بلندی 8091 میٹر ہے۔ ٹیم میں شامل سرباز خان اور عبدالجوشی کا تعلق ہنزہ سے ہے۔
Congratulations to whole nation, especially GB on a first ever summit of Mount Annapurna (8,091m) by Pakistani climbers, Mr. Sirbaz Khan & Abdul Joshi from Hunza GB. This mountain is the 10th highest peak in the world located in Nepal. Well done and we are very proud of you. pic.twitter.com/qkRtbNoEzh
— Raja Nasir Ali Khan (@RNAKOfficial) April 16, 2021
چار رکنی ٹیم کی جانب سے اس مہم کو شہید پاکستانی کوہ پیما اور ہائی الٹیٹیوڈ پورٹر (ایچ اے پی) محمد علی سد پارہ، مقامی پورٹرز اور نوجوان نسل سے منسوب کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیپال میں ہی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ ہے، جس کی بلندی 8 ہزار 848 میٹر ہے، جب کہ پاکستان میں 8 ہزار میٹر والی 5 چوٹیاں ہیں جن میں کے 2، گیشربرم 1 اور 2، براڈ پیک اور نانگا پربت شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پہاڑیوں تک پہنچنے کیلئے کوہ پیماؤں کو ڈیتھ زون سے گزرنا پڑتا ہے، جو چوٹی سر کرنے سے پہلے ہی ایک بڑا کارنامہ ہوتا ہے۔ پہاڑوں کے اس حصے میں آکسیجن کا دباؤ سانس لینے کے لیے ناکافی ہوتا ہے۔
سطح سمندر سے 8 ہزار 91 میٹر (26 ہزار 545 فٹ) بلندی پر انا پورنا 1 دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سب سے خطرناک پہاڑوں میں سے ایک ہے۔