اہم خبر:بھارت ميں کرونا تيزی سے پھيلنے لگا
ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔
بھارت ميں کرونا وائرس تيزی سے پھيلنے لگا۔ روزانہ اموات کی شرح ايک ہزار سے بڑھ گئی۔ آج بھی ايک ہزار تين سوا ڑتيس ہلاکتيں اور دو لاکھ چونتيس ہزار نئے کيسزرپورٹ ہوئے۔
کرونا کی تيسری لہر میں شدت، 24 گھنٹے ميں مزيد 112 افراد کی جان چلی گئی۔ چار ہزار نو سو چھيتر نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کيسز کے باعث بلوچستان حکومت کے سخت اقدامات۔ بارڈر بند کرنے کا فيصلہ۔ صرف ايمرجنسی کی صورت ميں کھلے گا۔ مارکیٹ کے اوقات سحر سے شام چھ بجے تک ہوں گے۔ ہفتہ اتوار چھٹی۔ اطلاق آج سے ہوگا۔ سندھ حکومت نے بھِی پابندیاں سولہ مئی تک بڑھا ديں۔ آج اور کل کاروباری سرگرمیاں معطل۔ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ليے پاکستانی کرکٹرز اور ميڈيا کو ويزے دينے کی اجازت دے دی۔ پاکستانی شائقین کو ویزوں کے اجرا کا فيصلہ بعد ميں کيا جائےگا۔ ورلڈ کپ اکتوبر ميں بھارت ميں شيڈول ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں تین وکٹوں سے ہرادیا۔ سیریز بھی تین ایک سے جیت لی۔ ایک سو پینتالیس رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے شاندار ساٹھ رنز بنا کر میچ کی بنیاد رکھی تھی مگر ان کے علاوہ کوئی بلے باز نہ چل سکا۔ فہیم اشرف اور حسن علی کی شاندار بالنگ۔ دونوں نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔
پنجاب کے ميدانی علاقوں ميں گرج چمک کے ساتھ بارش۔ ايبٹ آباد اور گليات ميں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری۔ درجِہ حرارت ميں کمی موسم سرد ہوگيا۔ بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کے علاقے عزیزآباد میں لٹیرے سرگرم ۔ دن ديہاڑے شہری سے گھر کے باہر سے نئی موٹر سائیکل چھین کر فرارہوگئے۔ نوجوان ويڈيو بناتے رہ گئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی۔
گوجر خان کے قريب تيز رفتار لينڈ کروزر نے کار کو کچل ديا۔ خاتون اور بچی سميت چار افراد جاں بحق ۔ کار تباہ ۔۔۔ بڑی گاڑی کا ڈرائيور بھاگ گيا۔
وفاقی کابینہ میں پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ۔۔۔۔ تين سال ميں چوتھا وزير خزانہ آ گيا ۔۔۔ وزيراعظم نے خزانے کی چابی شوکت ترين کو تھما دي ۔۔۔ فواد چوہدری وزير اطلاعات ۔۔ شبلی فراز وزير سائنس بن گئے۔۔۔ وزارت صنعت و پیدوار کا قلمدان خسرو بختیار کے سپرد ۔۔۔ عمر ایوب کو اقتصادی امور ڈویژن کا وزیر بنا دیا گیا۔
ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر حکومت کا بڑا اقدام ۔۔۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر سوشل میڈیا سائٹس چار گھنٹے تک بند رہيں۔۔۔ وزير داخلہ شيخ رشيد کہتے ہيں کسي کو دہشت گردی کی اجازت نہيں ديں گے۔
ایک وزیر کو کالعدم تحریک لبیک سے معاہدہ کرنے کا اختیار کس نے دیا؟۔۔ پارلیمنٹ کو بالائے طاق رکھ کر اتنے بڑے فیصلے کیوں؟۔۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں حکومت پر برہم۔۔۔۔ارکان نے کہا حکومت ایوان کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے اور ڈٹ جائے
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کی کاونٹی کرکٹ ميں شاندار ہيٹ ٹرک ۔۔۔۔ ہيمشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلے اسپيل ميں پانچ وکٹيں اڑائيں