کروناکیسزمیں اضافہ،بلوچستان سےملحقہ بارڈربند کرنیکا فيصلہ

اطلاق فوری طور پر ہوگا
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی حکومت بلوچستان نے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبے سے ملحقہ بارڈر کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق بڑھتے ہوئے کرونا کيسز کے باٰعث بلوچستان سے ملحقہ افغان اور ايران بارڈر مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، جس کا اطلاق فور طور پر ہوگا۔ بلوچستان میں ہفتہ اتوار کو تعطیل ہوگی اور مارکیٹ کے اوقات سحر سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹی فيکيشن مطابق صرف ایمرجنسی کی صورت میں بارڈر پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ ہفتہ اتوار تعطیل کے دوران تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور بازار بند رہیں گے۔

ہفتہ اور اتوار کے دن بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہوگی، تاہم شہر کے اندر مسافر 50 فیصد سواری کی گنجائش میں سفر کر سکیں گے۔ اجتماعات اور ثقاقتی میلوں پر بھی پاپندی ہوگی۔

مارکیٹ کے اوقات سحر سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔ نماز تروایح صرف کھلی جگہ پر ادا کرنے کی اجازت ہے، جب کہ پارکس اور تفریح مقامات مکمل طو پر بند رہیں گے۔ پاپندی کا اطلاق آج سے یکم مئی تک ہوگا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد، جب کہ کوئٹہ میں 8 اعشاریہ 6 فیصد ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مزید 2 اسکول بند کر دیئے گئے، جس کے بعد شہر میں 2 روز کے دوران بند کیے گئے اسکولوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

CORONA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div