عمران خان کی ٹیم نااہل کھلاڑیوں پرمشتمل ہے، ترجمان سندھ حکومت

انہوں نےسندھ کےلیے جو اعلانات کیےوہ پورے نہیں کیے
Apr 16, 2021
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/Murtaza-Wahab-PC.mp4"][/video]

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی سے اليکشن کاعمل متاثر ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت پابندی سے متعلق قانونی ماہرين سے مشاورت کرے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزيراعظم نے صوبوں سے مشاورت کےلیے کہا ليکن کی نہيں، وفاق کو خط لکھا کہ سندھ کی جتنی آبادی ہےاتنی ويکسين فراہم کرديں۔ اسلام آباد ميں کرونا کی شرح 19 فيصد ہے۔ وزيراعظم کابينہ کو ليکر سندھ آگئے ہيں اور اجتماع کررہے ہيں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وبا سے بچنے کيلئے ہميں احتياطی تدابير اختيار کرنے کی ضرورت ہے تاپھر تمام امور سرانجام دینےہیں تو اتنی ويکسين منگواليں کہ ہر شہری کو باآسانی دستياب ہو۔ مرتضیٰ وہاب نے سوال اٹھایا کہ برطانوی قسم کا کرونا وائرس پہلے پاکستان اور پھر کراچی کيسے آيا، فلائٹ کے ذريعے آيا تاہم برطانیہ نے پاکستانی شہريوں کو روک ديا ليکن وہاں کا وائرس يہاں کيسے آگيا۔

انھوں نے کہا کہ 22 سال محنت کرنے والے پاس اپنا وزيرخزانہ نہيں جس سے ثابت ہوتا ہے يہ صرف کھلاڑی تھے، کھلاڑی ہيں اور رہيں گے۔ عمران خان چہرے تبديل کرکے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کررہےہيں۔ وزيراعظم سمجھ جائيں وزيرخزانہ تبديل کرنے سے بہتری نہيں آئيگی۔

انکا کہنا تھا کہ ہرسال رمضان ميں ان کی سندھ سے دلچسپی ہوجاتی ہے، ہرسال يہ کراچی آکر چندہ جمع کرکے چلے جاتے ہيں، آج بھی فنڈريزنگ کی کوئی تقريب ہوگی۔ يہ دنيا کا پہلا وزيراعظم ہےجوحکومت ميں ہوتے ہوئے آج بھی چندہ مانگ رہا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ گمبٹ اسپتال ملک بھر کےلوگوں کوسہوليات فراہم کررہا ہے، چيلنج کرتا ہوں گمبٹ اسپتال کا موازنا کے پی کے کسی بھی اسپتال سے کرليں۔ 7سال کے دوران ايک کينسر اسپتال بنا دينا چاہيے تھا، حيدرآباد کے عوام يونيورسٹی کے منتظر ہيں وہ کہاں ہے، وزیراعظم کی جانب سے سندھ سے کیےگئے کسی بھی اعلان کو پورا نہيں کیا۔

انھوں نے عمران خان کا نیانام تجویز کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ہےاعلان خان‘ ہیں، جو منصوبے مکمل ہوجانے تھے وہ بھی اب تک نہيں ہوسکے۔ 162 ارب روپے کہاں ہيں، تھر کيلئے اعلان کردہ بجٹ کہاں ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ انہوں نے کہا وفاق مکمل کرے گا ليکن نہيں ہوسکا، پاکستان کے کپتان عمران خان آج سندھ تشريف لائے ہيں، آج بھی عمران خان کی کارکردگی بطور کپتان بتائی جاتی ہے۔ وفاق کے پاس حکومتی کارکردگی بيان کرنے کی کوئی چيز نہيں۔ وزیراعظم نے نےسندھ کيلئے ترقياتی پيکجز کےلیے کئی اعلان کیے، مارچ 2019ميں کراچی آکر162 ارب روپے دینےکا اعلان کیا، تھر کے عوام کو ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا جس وہ آج تک منتظر ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے ہرعمر کے افراد کےلیے کرونا ويکسين لگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے50سال عمر کی حد مقرر کر رکھی ہے جبکہ ابھی تک پاکستان نے ايک ڈوز نہيں خريدی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کےحالات ديکھ کرہميں احساس کرناچاہيے وہاں ایک روز میں 1لاکھ کرونا کیسز سامنے آرہے ہیں، ايک ہفتے کے دوران کرونا کی شرح ميں اضافہ ديکھاجارہا ہے، کرونا کے پھيلاؤ کی شرح 4.18 فيصد ہوچکی ہے۔ ہرشہری ايس او پيز پر سختی سے عملدآمد کرے۔ بزرگوں کو کرونا سے بچاؤ کی ويکسين ضرور لگوائيں۔

sindh govt

MURTAZA WAHAB

PM IMRAN KHAN