کرونا سے نجات کیلئے آج یوم توبہ واستغفار منایا گیا

ملک بھر میں آج بروز جمعہ 16 اپریل کو کرونا وائرس سے نجات کیلئے یوم تعبہ اور استغفار منایا گیا۔
صدر پاکستان عارف علوی کی ہدایت پر آج رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو یوم توبہ و استغفار کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد میں کرونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یوم توبہ اور استغفار بنانے کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے سمری صدر مملکت کو منظوری کیلئے ارسال کی گئی تھی۔ بعد ازاں صدر مملکت کی ہدایت پر یوم توبہ سے متعلق نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق یوم توبہ اور استغفار بنانے کا مقصد دعا اور استغفار کے ذریعے کرونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ عوام کرونا سے نجات کیلئے اس جمعہ نماز استغفار ادا کریں۔
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں، مساجد کے خطباء اور عوام کو کرونا سے نجات کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خصوصی توبہ و استغفار کے اہتمام کی اپیل کی گئی تھی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ایوان صدر میں علماء کرام کا اجلاس، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز اور دیگر علماء کی شرکت#APPNews @MORAisbOfficial @PresOfPakistan @ArifAlvi #COVID #CoronaInPakistan #salatutuba#tuba pic.twitter.com/1jRwQvnaHs
— APP ?? (@appcsocialmedia) April 9, 2020