امریکی شہر انڈیاناپولس میں فائرنگ،8افراد ہلاک
امریکی شہر انڈیایا پولس میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جینی کُک نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ حملہ آور نے گولی مار کرخودکشی کرلی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا پولس میں 8951 میرابل روڈ پر فیڈیکس کے دفتر میں فائرنگ ہوئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع جمعرات کی رات مقامی وقت کے مطابق رات11 بجے پولیس کو دی گئی۔پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
انڈیانا پولس میٹرو پولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ زخمیوں کو شہر کےمختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ پر صورتحال پولیس کے کنٹرول میں ہے اور نزدیکی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
⚠️🇺🇸#URGENT: Reports of several people shot at Indianapolis FedEx facility#Indianapolis l #IN Police & EMS personnel are responding to a FedEx facility where reports say 8 people have been shot. The shooter has not been detained and may still be shooting. More details shortly! pic.twitter.com/UzJwc8P8I1
— Intel Point ALERTS (@IntelPointAlert) April 16, 2021
Breaking: Multiple people have been shot at a FedEx facility near Indianapolis International Airport. There is a massive police presence at the scene. pic.twitter.com/XLqVVsBabD
— PM Breaking News (@PMBreakingNews) April 16, 2021
I-70 is closed in both directions between I-465 and Ronald Regan Pkwy due to police activity in the area. Please seek alternate routes — Sgt. John Perrine (@ISPIndianapolis) April 16, 2021
امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ فیڈیکس کے دفتر میں کام کرتا ہے اور اس نے ایک مسلح شخص کو خودکار ہتھیار سے عمارت کے کھلے حصے میں فائرنگ کرتے دیکھا۔پولیس نے اطراف کےعلاقے کا محاصرہ کرکے اہم شاہراہوں کو ٹریفک کےلیے بند کردیا۔ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔فیڈیکس کی اس عمارت میں 4000 افراد ملازمت کرتے ہیں۔
امریکا میں ہر برس تقریبا 40ہزار افراد فائرنگ سے ہلاک ہوتےہیں۔ان میں سے نصف تعداد خودکشی کرنے والوں کی ہے۔