وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج بروز جمعہ 16 اپریل کو کراچی پہنچیں گے۔
کراچی آمد پر وزیراعظم سکھر کا دورہ کریں گے۔ سکھر میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کامیاب قرار پائے جانے والے نوجوانوں میں چیک بھی تقسیم کریں گے۔
اس موقع پر تقریب میں وزیراعظم تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کریں گے۔ سکھر آمد پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جب کہ جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جائے گی۔
کراچی آمد پر وزیراعظم گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ جب کہ مقامی اور پارٹی عہدے داروں سے بھی وزیراعظم کی ملاقات کا امکان ہے۔ بعد ازاں وہ کراچی میں شوکت خانم کے فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریںگے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے آج سندھ کیلئے 446 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ خطیر رقم کراچی پیکج کے 11سو ارب روپے کے علاوہ ہوگی۔
چوہدری فواد حسین کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کہنا تھا کہ اگلے 2 سال انشا اللہ سندھ کی ترقی کے سال ہوں گے۔ تحریک انصاف سندھ کے عوام کی مرحومیوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ اعلان کردہ پیکیج سندھ کی 14 اضلاع کیلئے ہوگا۔
وزيراعظم عمران خان سڀاڻي سکر ۾ سنڌ جي لاءِ 446 ارب رپين جي وڏي ترقياتي پيڪيج جو اعلان ڪندو، ھي وڏي رقم ڪراچي پيڪيج جي 11 سو ارب رپين کان علاوه ھوندي، ايندڙ ٻه سال انشاءاللہ سنڌ جي ترقي جا سال ھوندا، تحريڪ انصاف سنڌ جي عوام جي محرومين جي خاتمي لاءِ ھر ممڪن قدم کڻي رهي آهي. https://t.co/RbQsP1VsJb
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 15, 2021