ضلع جنوبی کی سپر مارکیٹس میں رمضان کاؤنٹرز کا قیام

پرائس لسٹ مارکیٹس اورسپراسٹورز کے رمضان کاؤنٹرپر موجودہے، ڈپٹی کمشنر
Apr 16, 2021

انتظامیہ نے ضلع جنوبی کی تمام سپر مارکیٹس اور سپر اسٹورز پر رمضان کاؤنٹرز قائم کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر ارشاد سودھڑ کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پرائس لسٹس رمضان کاؤنٹرز پر موجود ہے۔

ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کیلئے ضلع بھر کی سپر مارکیٹس، سپر اسٹورز میں رمضان کاؤنٹرز قائم کردیئے، جس میں حکومت کی مقرر کردہ پرائس لسٹ بھی موجود ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سودھڑ کا کہنا ہے کہ سپر اسٹور اور مارکیٹس میں اضافی نرخ وصول کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سستا بازار، کھجور مارکیٹ میں بھی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی ٹیمیں متعین کردی گئی ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے  لیاری، صدر، گارڈن، برنس روڈ، کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے دکانداروں کو پرائس لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے ضلع جنوبی میں پرائس چیکنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ارشاد سودھڑ نے ہدایت کی ہے کہ مہنگے داموں روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

Tabool ads will show in this div