یوٹیلیٹی اسٹور انچارج چینی چور نکلا

عوام نےویڈیو بناکر کارروائی کی درخواست کردی

بہاولپور میں یوٹیلیٹی اسٹور انچارج چینی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ شہریوں نے پکڑ کر ویڈیو بنائی اور کارروائی کیلئے درخواست بھی دے دی۔

یوٹیلیٹی اسٹور انچارج شہزاد رات گئے دو من سرکاری چینی کو بوریوں میں بھر کر لےجارہا تھا کہ اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ لوگوں نے نہ صرف چینی برآمد کی بلکہ ملزم کے ویڈیو بھی بنائی۔

ملزم کے خلاف شہریوں کی درخواست پر کارروائی شروع کردی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹور کے آر ایم نئیر عباس کا کہنا ہے کہ شہزاد کو شوکاز جاری کردیا گیا ہے، اسکے خلاف سخت محکمانہ  کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھا دیئے

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی رعايت نہيں ہونی چاہيے، سبسڈی تو عوام کیلیےہے، جب یوٹیلیٹی سٹور کے ملازمیں خود ہی چینی چوری کروائینگے تو عوام کو سبسڈی کیسے ملے گی، حکومت ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کم ازکم رمضان المبارک کے مہینے میں سخت نگرانی کويقينی بنائے تاکہ عوام کو دیا گیا ریلیف عوام تک پہنچ سکے۔

PUNJAB

sugar mafia

Utility Stores

Tabool ads will show in this div