ایمن خان کی جانب سے منیب بٹ کیلئے سرپرائزبرتھ ڈے پارٹی

اداکار کی 29ویں سالگرہ کی تصاویردیکھیے
تصویر: ریویواٹ

اداکارمنیب بٹ نے اپنی سالگرہ کے موقع پرسرپرائز پارٹی کا اہتمام کرنے کیلئے اہلیہ ایمن خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹاپر ایمن کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئرکرنے والے منیب نے لکھا '' اس چھوٹے برتھ ڈے سرپرائز کیلئے شکریہ ایمن خان ، آپ سب کی محبتوں کا بہت بہت شکریہ، ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیے ''۔

ایمن نے بھی منیب کو انسٹاپوسٹ میں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

منیب کی 29ویں سالگرہ کے موقع پرمنائی جانے والی اس پارٹی میں منال خان اور صبورعلی سمیت کئی شوبزشخصیات موجود تھیں۔ چند تصاویردیکھیے۔

ایمن خان سے منیب بٹ کی منگنی جنوری 2017 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریبات کا آغاز اکتوبر 2018 کے آخر میں لاہور میں ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد کراچی میں سلمبر پارٹی، برائیڈل شاور، ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال کی سالگرہ کی تقریب، پری ویڈنگ پارٹی، منیب کی مایوں، ایمن کی مایوں اور بارات سے قبل دونوں کی مشترکہ مہندی کی تقریب رکھی گئی۔ اس جوڑی کا ولیمہ 2 دسمبر 2018 کو ہوا تھا۔

اتنی طویل اور ڈھیروں تقریبات پرمبنی شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ایمن اور منیب کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا مگر ساتھ ہی ان تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔

آٹھ فنکشنز پر اس شادی کو پاکستان کی طویل ترین شادی بھی کہا گیا اور کچھ دل جلوں نے تو اسے ’’اسٹارپلس کا نہ ختم ہونے والا ڈرامہ ‘‘ بھی قراردے دیا تھا۔

دونوں کی ایک بیٹی امل منیب ہے جس کی پیدائش 30 اگست 2019 کو ہوئی۔

 

aiman khan

muneeb butt

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div