فطرہ اور فدیہ کی رقم مقرر کردی گئی

مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت
Apr 15, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر اور فدیہ کا اعلان کردیا ہے۔

فطرہ اور فدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کے 2 کلو آٹا کے حساب سے رقم 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے۔ اسی طرح کفارہ قسم 1400 ہے، جب کہ کفارہ اور فدیہ صوم 60 مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ اس حساب سے رقم 8400 روپے فی روزہ بنتی ہے۔

[caption id="attachment_2248104" align="aligncenter" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

مفتی منیب الرحمان کے مطابق اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فدیہ ادا کریں۔ فطرے کا تعین چکی کے آٹے کی 2 کلو قیمت سے کیا گیا ہے، جو کے حساب سے فطرے کا نصاب 320، کھجور سے 960 روپے ہے۔

مفتی منیب کا مزید کہنا تھا کہ کشمش سے فطرے کا نصاب 1920 اور پنیر سے 3450 روپے ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ تیس روزوں کا فدیہ چکی کا آٹا 8400 روپے ،جو 19200 روپے ، کھجور 57600روپے ، کشمش 115200روپے ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جن حضرات کو اللہ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو ،کھجور ،کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ، فدیہ اور کفار ہ اداکریں ۔

صدقۂ فطر، فدیے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس مقرر

فقہ جعفریہ

فقہ جعفریہ کی جانب سے فطرہ کی رقم مختص کردی گئی ہے۔ مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کے مطابق فطرہ امسال گندم (آٹا) احتیاطاً 220 روپے، چاول احتیاطاً 650 روپے ہوگا۔ فطرہ شب عید تک اغلب غذا کا فی فرد 3 کلو ، مقدار یا اس کی رقم کا تعین کرنا ضروری ہے۔ فطرہ گندم (آٹا ) ، چاول، جو، کھجور اور کشمش وغیرہ میں سے کسی ایک پر نکالا جا سکتا ہے۔

صدقۂ فطر کیا ہے؟

صدقۂ فطر جسے فطرانہ یا فطرہ بھی کہتے ہیں، اسے بدنی زکوٰۃ بھی قرار دیا گیا ہے جو صاحبِ استطاعت افراد کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو دینا واجب ہے۔

کفارۂ صوم کیا ہے؟

فرض روزہ کسی بھی وجہ سے توڑ دینے پر کفارۂ صوم یعنی روزے کا کفارہ ادا کرنا لازم ہے۔

زکوۃ کا نصاب

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل کو حکومت نے رواں سال زکوۃ کا نصاب 80ہزار 933 روپے مقرر کیا ہے۔ گزشتہ سال 2020 میں زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

RAMZAN

MUSLIMS

FITRA AND HADIYA

Tabool ads will show in this div