منی لانڈرنگ ریفرنس:شہباز اور حمزہ کو پیش نہ کیا جاسکا

مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد رہائی کا حکم جاری ہوگا۔
Apr 15, 2021
[caption id="attachment_2057551" align="alignnone" width="680"]Shahbaz Sharif فوٹو: آن لائن[/caption]

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو جمعرات کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا۔ 

منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملک میں جاری مظاہروں اور احتجاج میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگی ہوئی ہیں اور حوالے سے نفری کم ہونے کے باعث شہباز شریف کی پیشی ممکن نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں اس کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور کی جاچکی ہے۔اس لیے ان کی جانب سے مچلکے جمع کروائے جائیں گے اور مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد رہائی  کا حکم جاری ہوگا۔

 اس کے علاوہ عدالت نے حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ شہباز شریف کے جیل وارنٹ کا جائزہ لینے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔ کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی ضمانت منظور

بدھ کو لاہورہائی کورٹ نے شہبازشریف کی رہائی کےلیے 50 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ شہبازشریف کے خلاف نیب نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کےذریعےاثاثے بنائے جو آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔