تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی تاریخی فتح

بابراعظم کی کیرئیر کی پہلی ٹی20 سنچری
Apr 14, 2021
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
[caption id="attachment_2247849" align="alignnone" width="800"] فوٹو: پی سی بی[/caption]

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 9وکٹوں سے شکست دیدی۔ بابر اعظم نے شاندار سنچری اور محمد رضوان نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

سنچورین میں کھیلےجارہے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کےلیے 204رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے جانیمن ملان 55، ایڈن مارکرم 63 اور جارج لنڈے نے 22رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے کیرئیر کی پہلی سنچری 49گیندوں پر بنائی، انہوں نے 121رنز کی اننگز کھیلی۔

تیسراٹی20: پاکستان کوجیت کےلیے 204رنز کاہدف

پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان نے 197رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے تین تبدیلیاں کیں جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔

قومی ٹیم میں شرجیل خان کی جگہ فخر زمان، عثمان قادر اور محمد حسنین کی جگہ آصف علی اور حارث روف کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں ونڈر ڈیوسن لبوڈے کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنوں ملکوں کےدرمیان چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

PakvSA

Tabool ads will show in this div