Uncategorized

حکومت نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا، بلاول بھٹو زرداری

پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
Apr 14, 2021

Bilawal Bhutto

بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ہے، احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کی ہلاکت افسوسناک ہے، ذمہ داران کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں احتجاج کیا گیا، اس دوران پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں ہونیوالے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد کی ہلاکت افسوسناک ہے، پولیس اہلکاروں پر تشدد و حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ذمہ داران کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک لبیک سندھ کے رہنماؤں اور کارکنان کيخلاف کریک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی رہنماؤں کو 30 روز کيلئے حراست میں رکھا جائے، فہرست میں شامل افراد نقص امن کيلئے خطرہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا ہے، پی ٹی آئی دور حکومت میں پولیس محفوظ نہیں، حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرتشدد مظاہروں میں زخمی ہونیوالوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Tabool ads will show in this div