منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی ضمانت منظور
لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثے بنانے کے کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی۔
درخواست کی سماعت جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید پر مشتمل بینچ نے کی۔ عدالت نے 50 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہباز شریف کے خلاف نیب نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کے زریعے اثاثے بنائے جو آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
سماعت کے بعد رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انکی جماعت پر تین سال سے جاری ظلم اب ٹوٹ رہا ہے۔ انکا ہاتھ روکنے کے لیے آزاد عدلیہ نہ ہو تو معاشرہ انتشار کا شکار ہو جائے، یہ معاشرہ انصاف ملنے کی وجہ سے قائم ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف جب پیدا ہوئے تب کھرب پتی تھے لیکن نیب نے الزام لگایا کہ انکے 27 کروڑ آمدن سے زیادہ ہیں۔
شہباز شریف کو ستمبر 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مچلکے جمع ہونے کے بعد انکی رہائی عمل میں آئے گی۔