بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے

ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
Babar-Azam فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔

نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

ویرات کوہلی اکتوبر 2017 سے آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود تھے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز پر بابراعظم 837 پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر تھے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرے اور ٹیسٹ میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز کے دوران 228 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے سیریز کے دوران مجموعی طور پر 28 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

بابراعظم 2003 کے بعد پہلے نمبر پر آنے والے پاکستانی بلے باز ہيں۔ 2003 میں محمد یوسف ون ڈے کے نمبر ون بیٹسمین بنے تھے۔

سابق کپتان ظہير عباس اور جاويدميانداد بھی رينکنگ ميں نمبر ون پوزيشن پر آچکے ہيں۔

ODI

Tabool ads will show in this div