ٹنڈوالہیار:دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، مرنے والوں کی تعداد5 ہوگئی

واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا تھا

ٹنڈوالہیارمیں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے مرنےوالوں کی تعداد5 ہوگئی ہے۔ ایک اور زخمی شخص بدھ کی صبح اسپتال میں دم توڑ گیا۔ مرنےوالوں کا تعلق کلرشاخ گولومیرجت برادری سے ہے۔

ایس ایس پی ٹنڈوالہیاررخسانہ کھاوڑ نے بتایا کہ منگل کو ٹنڈو الہیارمیں عُمر ساند تھانے کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا تھا۔ مٹیاری کے تھانہ اڈیرو لال کی حدود میں پلاٹ کے تنازع پر گزشتہ سال جھگڑا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔ رخسار کھاوڑ نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور مزید 2 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ٹنڈو الہیار میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق، 3زخمی

واضح رہے کہ منگل کو ٹنڈوالہ یار فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب میرجت برادری کے افراد پیشی کے لیے عدالت جارہے تھے۔ بدھ کو بھی علاقہ میں گشیدگی برقرار ہے اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

TANDO ALLAHYAR

Tabool ads will show in this div