اسلام آباد:7متاثرہ سب سیکٹرزسیل کرنےکا فیصلہ
ضروری اشیائے کی دکانوں کو کھلے رہنے کی اجازت

اسلام آباد میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ضلعی انتظامیہ نے7 متاثرہ سب سیکٹرزکو سیل کرنےکا فیصلہ کرليا ہے۔
اسلام آباد انتظاميہ کی جانب سے جاری نوٹفيکيشن کے مطابق سیکٹرجی سکس ون، جی سکس ٹو اور جی سيون ٹو میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فيصلہ کرليا گيا ہے۔ جی ايٹ ون،جی نائن ٹو، جی ٹين فور اور جی اليون تھری میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
متاثرہ علاقوں میں تمام دکانیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور دفاتر بند رہیں گے۔غیرضروری آنے اور جانے والی گاڑیوں، عوامی اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
اس کےعلاوہ ضروری اشیائے کی دکانوں کو صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی اورتمام میڈیکل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔

