ممبئی: مسلمان سپر اسٹار عامر خان سے نفرت کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے انتہاپسند ہندوتنظیم شيو سينا نے اعلان کيا ہے کہ جو بھی عامر خان کو تھپڑ مارے گا اسے ايک لاکھ روپے انعام ملے گا۔
دنيا کے ماتھے پر کلنک کا ٹيکہ بھارت، اور بھارت کے کلنک کا ٹيکہ شيو سينا۔۔۔ آئينہ دکھانے پر بھارتی انتہاپسند آئوٹ آف کنٹرول ہوچکے ہيں۔
بالي ووڈ کے مسٹر پرفيکٹ نے پہلے تو ‘‘پی کے’’ جيسی فلم بناکر آئينہ دکھا دیا تھا اورجب مزید سچائی بيان کی تو سينوں پر سانپ لوٹ گئے۔ اس سچائی کو بھارتی انتہاپسند بالکل ہضم نہيں کر پارہے۔
اخلاقی گراوٹ کی تمام حدود کو پار تے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں نے ثابت کر دیا کہ عامر خان بھارت میں شدت پسندی کے حوالے سے ٹھیک کہتے تھے۔ سماء