ٹنڈو الہیار میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق، 3زخمی

واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس
Apr 13, 2021

ٹنڈو الہیار ميں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔

ٹنڈو الہیار میں فائرنگ کا واقعہ عُمر ساند تھانے کی حدود ميں اُس وقت پيش آيا جب نواحی گاؤں کے کچھ لوگ پیشی پر جارہے تھے،

پولیس کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہاشم، یامین اور عیسیٰ میر جت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد شديد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال ٹنڈوالہیار سے حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقيقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتيجہ ہے، دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

TANDO ALLAHYAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div