حب: فٹبال گراؤنڈ میں دھماکا، 10 افراد زخمی
دھماکے کی نوعیت معلوم کررہے ہیں، پولیس
حب کے فٹبال گراؤنڈ میں دھماکے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے کراچی سے متصل شہر حب کے فٹبال گراؤنڈ میں دھماکے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے دھماکے کی نوعیت معلوم کررہے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حب کے فٹبال گراؤنڈ میں میچ جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا، واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد میں 2 کھلاڑی بھی شامل ہیں، 2 سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کررہے ہیں۔
تبولا
Tabool ads will show in this div