برطانوی وزیراعظم کی مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
Ramadan Mubarak to all those observing Islam’s holiest month this year.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) April 12, 2021
I’m afraid that again this year it is necessary to follow the rules to stay safe but I hope this month of fast, prayer and charity brings much peace and reflection to all Muslims.
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اس سال بھی کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ رمضان ميں عبادات، خيرات مسلمانوں کيلئے سکون کا باعث بنے گی۔ خود کو دوسروں کو محفوظ رکھنے کيلئے کرونا پابنديوں پر عمل کريں۔
برطانیہ اور آسٹریا میں روزوں سے متعلق مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، کچھ منگل (آج) اور کچھ بدھ کو پہلا روزہ رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، مصر، لبنان، انڈو نیشیا، بیلجیئم اور فرانس میں بھی آج پہلا روزہ ہے۔
سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔ حرم شریف اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ہوئی اور 10 رکعت ادا کی گئیں۔ نمازیوں نے محدودتعداد میں ایس او پیز کے ساتھ شرکت کی۔