سیلفی سےانکارکے بعد شہزادرائےکے ساتھ کیا ہوا؟

گلوکارنےکراچی کی گرمی کاتوڑ بھی کرلیا
فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا کی تیسری لہرعروج ہر ہے لیکن اس کے باوجود اسے خاطرمیں نہ لانے والوں کی کمی نہیں، گلوکار شہزاد رائے نے فالوورزکے ساتھ ایک واقعہ شیئرکیا ہے جس میں ان کے رویے کو کرونا سے زیادہ خطرناک قراردے دیا گیا۔

گلوکارنے اپنی ٹویٹ میں بتایا ''میرے ساتھ سیلفی بنوانے کیلئے ایک لڑکا میرے پاس آیا جس نے ماسک نہیں پہنا ہواتھا، مین نے اسے واپس جانے کیلئے کہہ دیا۔ چند منٹ بعد اس کے والد میرے پاس آئے اورمیرے رویے پرناراضگی کااظہار کیا '' ۔

شہزادرائے نے مزید بتایا کہ '' میں نے انہیں بتایا کہ یہ بچے کی حفاظت کیلئے تھا، جس پر اس کے والد نے جواب دیا، اتنا نقصان تو اس بچے کو کرونا سے بھی نہیں ہوتا جتنا تم نے اس کا دل دکھا کے کیا ہے ''۔

گلوکارکی اس ٹویٹ پران کے مداحوں نے خوب دلچسپ تبصرے کیے، کسی کولگا کہ والد کا موقف ٹھیک تھا کیونکہ دل کسی صورت نہیں توڑنا چاہیے تو کسی نے مشورہ دیا کہ آپ کو ڈپلومیٹک رویہ اختیار کرتے ہوئے کہنا چاہیے تھا'' بیٹا آپ کا ماسک کہاں ہے؟''، اس سے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں کراچی کی گرمی سے پریشان شہزاد رائے نے اس کا حل نکالتے ہوئے اپنے بال چھوٹے کرلیے۔

نئے ہیئراسٹائل کے ساتھ تصویر شیئرکرنے والے گلوکارنے لکھا '' بال بڑھانا چاہتا تھا لیکن کراچی کی گرمی کی وجہ سے ساجد کو کہا کہ بال اتنے چھوٹے کردو جتنے تم کرسکتے ہو۔ واہ ، اب لگتا ہے ائرکنڈیشنرلگوا لیا ہے''۔

شہزاد رائے کے فالوورز نے ان کے اس نئے انداز کو بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

Shehzad Roy

CORONA

Tabool ads will show in this div