شادی کی گیارہویں سالگرہ پرشعیب کیلئے ثانیہ کاعزم

شعیب اورثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے شادی کے 11 سال مکمل ہونے پر شعیب کو آئندہ آنے والے سالوں میں بھی پریشان کیے رہنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

شعیب کو ویڈنگ اینورسری کی مبارکباد دینے والی ثانیہ نے انسٹا پر2 دلکش تصاویرشیئرکیں جن میں سے ایک اذان کی پیدائش سے قبل اور دوسری نومبر2020 میں ثانیہ کی کراچی میں منائی جانے والی سالگرہ کے دوران کھینچی گئی تھی۔

بھارتی ٹینس اسٹار پاکستان سپرلیگ میں پشاورزلمی کی جانب سے کھیلنے والے شعیب ملک کی حمایت کیلئے پاکستان آئی تھیں تاہم شعیب کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، اسی دوران شعیب نے شائستہ لودھی کے گھرپرثانیہ کیلئے سرپرائز برتھ ڈے کااہتمام کیا تھا۔

دلچسپ کیپشن سے اپنی تصویری حالتوں کے تانے بانے ملاتے ہوئے ثانیہ نے لکھا ''میرے اچھے اور بُرے وقت کے ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک ''۔

ثانیہ نے پُرمزاح انداز میں مزید لکھا '' آپ کو پریشان کرنے کے ابھی بہت سے اور سال آئیں گے ''۔

ثانیہ کے والد عمران مرزا نے بھی بیٹی اور داماد کی خوبصورت تصویر شیئرکرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارک دی۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کوبھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی۔

اس سے قبل فروری میں شعیب ملک کی 39ویں سالگرہ پرثانیہ مرزا نے انسٹاپوسٹ میں لکھا تھا '' اس لڑکے (شعیب) کو سالگرہ مبارک جس کے ساتھ یا اس کے بغیربھی میں نہیں رہ سکتی ''۔

شعیب کیلئے ڈھیرسارے پیار، ہنسی اور کامیابی کے ساتھ بہترین سال ، مہینے اور دنوں کی خواہش کرنے والی ثانیہ نے انسٹا پرسالگرہ کی مبارکباد دینے کی دلچسپ وجہ بتاتے ہوئے لکھا تھا ” وہ (شعیب ) جب پریکٹس سے واپس آئیں گے تو میرے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے لیکن انسٹا گرام پر سالگرہ کی مبارکباد دینا ہی تھی ورنہ یہ نامکمل ہوتی۔ جیسا کہ کہتے ہیں ” اگر انسٹاگرام پر وش نہ کیا تو کیاواقعی یہ سالگرہ کی مبارکباد ہے؟''۔

Tabool ads will show in this div