عرب دنیا کی پہلی خاتون خلا باز کا انتخاب

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عرب دنیا کی پہلی خاتون خلا باز کا انتخاب کرلیا۔
دی نیشنل نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا ہے کہ 27سالہ نورہ المطروشی کو یواے ای نے خلاباز ٹیم کا حصہ بننے کےلیے منتخب کیاہے۔
اماراتی حکمران کا کہنا ہے کہ 27 سالہ نورہ کا انتخاب 4ہزار سے زائد درخواستوں میں سے کیاگیا ہے جس میں 1ہزار 400سے زائد درخواستیں خواتین کی تھیں۔
نعلن بحمدالله اليوم عن اثنين من رواد الفضاء الإماراتيين الجدد .. بينهم أول رائدة فضاء عربية .. نورا المطروشي ومحمد الملا ... تم اختيارهم من بين أكثر من ٤٠٠٠ متقدم .. وسيبدأ تدريبهم قريباً ضمن برنامج ناسا لرواد الفضاء.. نبارك للوطن بهم .. ونعول عليهم لرفع اسم الامارات في السماء. pic.twitter.com/5frAJQePO5
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) April 10, 2021
نورہ المطروشی میکنیکل انجینئر ہیں اور اس وقت ابوظہبی کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی میں کام کررہی ہیں۔ جنہیں ناسا2021 کی خلا باز ٹیم کےلیے منتخب کیاگیا ہے جو امریکا میں خلا بازی کی تعلیم حاصل کریں گی۔