صوابی کا بادہ ڈیم خشک، لاکھوں مچھلیاں مرگئیں

مقامی افراد کا ناقص میٹیریل کے استعمال کا الزام

تین ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کیلئے بنایا گیا بادہ ڈیم اچانک خشک ہوگیا، کثیر تعداد  میں مچھلیاں اور مختلف آبی حیات مر گئیں۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 2018ء میں صوابی کے بادہ ڈیم کا افتتاح کیا تھا، ڈیم 3 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کیلئے بنایا گیا تھا، جس پر تقریباً 4 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔

بادہ ڈیم اس وقت ایک خشک تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ مچھلیاں اور دیگر آبی حیات مرنے سے ہرطرف تعفن پھیل رہا ہے۔

صوابی کے سماجی اور مقامی سیاسی رہنماؤں نے ڈیم میں مبینہ طور پر ناقص میٹیریل کے استعمال اور اچانک پانی خشک ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ورنہ گدون میں آئندہ سرکاری منصوبوں کیلئے زمین نہیں دیں گے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد بارانی ڈیم بھر گیا تاہم چند روز میں بھی نامعلوم دوبارہ خالی ہوگیا، جس کی وجہ کسی کو معلوم نہیں۔

SWABI

Tabool ads will show in this div