معروف ٹک ٹاکرز کی شادی کے بعد نئی ویڈیوز وائرل

دونوں ٹاک ٹاکر کی شادی رواں ماہ کے آغاز میں ہوئی تھی

پاکستان کے 2 مقبول ترین ٹک ٹاکرز ذوالقرنین اقبال اور کنول آفتاب نے گزشتہ دنوں اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

دونوں کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی اور شادی کے تقریبات کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

تاہم اب دونوں معروف ٹک ٹاکرز نے شادی کے چند دن بعد ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کردیں۔

واضح رہے کہ کنول آفتاب کو 12 ملین (ایک کروڑ 20 لاکھ )سے زائد فالوورز کے ساتھ جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری مقبول ترین ٹک ٹاکر ہونے کا اعزاز حاصل ہےجبکہ ذوالقرنین لڑکوں میں پہلے نمپرپرآتے ہیں جن کے 11 ملین فالوورز ہیں۔

ذوالقرنین کئی ٹی وی کمرشل میں کام کرچکے ہیں تو کنول نے اے پلس ٹی وی پر ایک شو کی میزبانی کی ہے۔

TikToker

KANWAL AFTAB

ZULQARNAIN SIKANDAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div