ویکسین کرونا سے 100فیصد نہیں بچاتی، ڈاکٹر فیصل

مسلسل احتیاط لازم ہے
Apr 12, 2021

Ptv Dr Faisal Sultan

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فيصل سلطان کا کہنا ہے کہ ويکسين کرونا سے 100 فیصد نہيں بچاتی اس لیے ويکسين لگانے کے بعد بھی احتياط نہیں چھوڑنی چاہیئے۔

اسلام آباد میں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک کے بڑے شہروں ميں ايس او پيز پر عمل نہيں کيا جا رہا اور شہری ماسک کا استعمال بالکل نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ پابنديوں کے باوجود ہوٹل بھی کھلے ہيں اور ٹرانسپورٹ بھی۔ ايس او پيز پر عمل کر کے کرونا سے بچا جا سکتا ہے لیکن عوام کرونا سے بچنے کے لیے سنجیدہ نہيں ہے۔

لاہور میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش

ملک ميں انتہائی نگہداشت کے مريضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ کرونا کے 4200 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کرونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جب تک ڈبليو ايچ او نہ کہہ دے تب تک احتياط کريں۔

اين سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں ميں کرونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15ہزار 501 ہوگئی جبکہ 4ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔

DR FAISAL SULTAN

Tabool ads will show in this div