منشا پاشا اورجبران ناصرکی سادگی سے شادی کی تقریب

گھرمیں ہی منعقد کی گئی

اداکارہ منشا پاشا شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

کراچی میں ہفتے کی رات معروف اداکارہ منشا پاشا سماجی رہنما جبران ناصر کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ منشا پاشا اور جبران ناصر کے نکاح کے تقریب گزشتہ روز سادگی کے ساتھ ان کے گھرمیں ہی منعقد کی گئی جس میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے چند افراد نے شرکت کی۔

نئے جوڑے کا نکاح معروف اسکالر جاوید غامدی نے زوم ایپ کے ذریعے پڑھایا۔اس موقع پرمنشا پاشا نے زوریڈور کا لباس اور شہزاد جیولری کے زیورات زیب تن کئے۔

جون 2020 میں منشا پاشا نے انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں جس نے انہیں اتنا اچھا لائف پارٹنر دیا جو ان کو سمجھتا ہے، ان کا بہترین دوست  اور ان کا راز دار ہے۔

ہردن رب کا شکر ادا کرتی ہوں، منشا پاشا

منشا پاشا نےکئی ڈراموں کے ساتھ فلم ‘چلے تھے ساتھ’ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ سال 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘لال کبوتر’ میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یہ فلم وینکورانٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

تقریبا 2 سال قبل کامیڈین فائزہ سلیم کی شادی کے موقع پر جبران اور منشا کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے تعلقات کے افواہوں نے گردش کی لیکن دونوں نے کبھی بھی عوامی سطح پر اپنے تعلق پر بات نہیں کی تاہم 22 دسمبر2019 میں جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگی کراچی میں ہوئی تھی۔

mansha pasha

Tabool ads will show in this div