پشاور کے مزید 5 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مزید 5 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج بروز اتوار 11 اپریل کی شام 6 بجے سے ہوگا، جو تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد سیکٹر ای 4فیز 7 اور بلال ٹاؤن فارسٹ کالونی، الفلاح ٹاؤن اعجاز آباد اور آبشار کالونی ڈیفنس ٹاؤن پر ہوگا۔
پشاور کے علاقے آفیسر گارڈن کالونی خوشحال باغ ورسک روڈ میں بھی پابندی لگے گی۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔
تاہم ادویات اور اشیاء خرد و نوش کے علاوہ تمام کاروبار بھی بند رہے گا۔ مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔