حکومت کےاعلان کردہ رمضان پیکج پرعملدرآمد شروع

عام بازار کی نسبت 30روپےتک کافرق

وفاقی کابینہ کی جانب سے7ارب 80کروڑ روپے کے رمضان پیکج پر عملدرآمد کا آغاز ہوگيا۔

رمضان پیکج کے تحت عوام کو 19اشیاء پر رعایت دی گئی ہے جس میں چینی 68روپے،گھی 170 روپے میں دستیاب ہوگا تاہم کوکنگ آئل، بیسن، کھجور اور دودھ پر20روپے فی کلو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

کراچی: رمضان کی آمد سےقبل بازار سے چینی غائب

اسلام آباد میں سستی اشیاء کی خریداری کےلیے شہریوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے، چینی 68 روپے اور گھی 170روپے فی کلو دستیاب ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹور پر سفید چنا عام بازار سے 15روپےجبکہ داليں 15سے 30روپے فی کلو سستی مل رہی ہیں، کھجور 20 روپے، چاول پر 10سے 12 اور بیسن پر 20روپے سمیت مصالحہ جات پر بھی 10فیصد رعایت دی جارہی ہے۔

رمضان پیکج: کن چیزوں پر عوام کوریلیف ملےگا؟

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس دفعہ گھی، چینی اور آٹے سمیت 19چیزیں سستی ہیں جو اچھا اقدام ہے۔

Utility Stores

pti govt

Ramadan Package

Tabool ads will show in this div