ٹی20سیریز: پاکستان کوجیت کےلیے 189رنرکا ہدف

پاکستان جیت کےلیے پرعزم
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 189رنز کا ہدف دیدیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 51 جبکہ کپتان کلاسین نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ جانیمن ملان 24، ویان لوبے4 اور پٹ وین بلجون نے 21رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، محمد حفيظ، حيدرعلی، محمد نواز، فہيم اشرف،حسن علی، شاہين شاہ آفريدی،عثمان قادر اور حارث رؤف شامل ہیں۔

چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم پروٹیز کے دیس میں ایک روزہ سیریز جینےکے بعد ٹی20 سیریز کےلیے فیورٹ قرار دی جارہی ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی قائد ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ باووما کی غیرموجودگی میں ہینرچ کلاسین پروٹیز کی قیادت کررہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلےگئے ٹی20 میچوں میں سے 9میں جنوبی افریقہ جبکہ ‏‏8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

PakvSA

Tabool ads will show in this div