این اے75: مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار کامیاب

پی ٹی آئی کےاسجد ملہی نے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ کی نوشین افتخار نے کامیابی حاصل کرلی۔

حلقے کے 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کی نوشين افتخار نے ایک لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی کےعلی اسجد ملہی کو 92 ہزار 19 ووٹ ملے۔

ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی نوشین افتخار کو 19ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

این اے75 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پرامن طور پر جاری رہی اور کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ حلقہ میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ ہے جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار خلیل سندھو بھی انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

این اے 75کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع وقت پر شروع ہوا، پولنگ بغیر تعطل کے شام 5بجے تک جاری رہی۔

ڈسکہ ضمنی انتخاب: فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس

لیکشن کمیشن نے انتہائی سخت سیکیوٹی میں بیلٹ باکس، مہریں اور دیگر انتخابی سامان پریذائیڈنگ افسروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سامان کو انتہائی سیکیورٹی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن آفس پنجاب میں بیٹھ کر ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کریں گے۔

کمشنر آفس سیالکوٹ میں بھی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے لیگی امیدوار کے مبینہ دھاندلی کے خدشات پر کہا ہے کہ محض مفروضوں پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاری

گزشتہ انتخاب میں بدنظمی کے باعث اس بار مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈسکہ شہر کی تمام اہم سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کی امیدوار نوشین افتخار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات کے باوجود ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے اپنے اعلان پر قائم ہیں۔

علاوہ ازیں این اے 75 کے انتخاب کے سلسلے میں ڈسکہ میں کالج روڈ پر ہونے والی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کارنر میٹنگ میں ڈسکہ کیلئے 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

ویڈیو: ڈسکہ میں خواتین پولنگ اسٹیشن کے باہر کشیدگی

واضح رہے کہ 2008، 2013 اور 2018میں این اے 75 ڈسکہ کی نشست مسلم لیگ (ن) کے پاس رہی تھی۔

سال2008ء میں موجودہ (ن) لیگی امیدوار نوشین افتخار کے شوہر سید مرتضیٰ امین جبکہ 2013 اور 2018 میں سید افتخار الحسن کامیاب ہوئے تھے۔

PUNJAB

pti govt

Daska Elections

NA-75

Tabool ads will show in this div