ڈسکہ ضمنی انتخاب: فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس

مسلم لیگ ق کے نائب صدر کو بھی نوٹس
Apr 10, 2021
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
Firdous-Ashiq-Awan-1 فوٹو: آن لائن

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان اور مسلم لیگ ق کے نائب صدر چوہدری سلیم کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔

نوٹسز کے مطابق دونوں رہنماوں نے 9اپریل کو حلقہ این اے 75 ڈسکہ کا دورہ کرکے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا جوکہ قواعد و ضوابط کی شق 42 کی خلاف ورزی ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار، ان کے حامی یا منتخب نمائندے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان یا افتتاح نہیں کرسکتے ہیں یا کوئی ایسا کام نہیں کرسکتے جو کسی خاص امیدوار یا سیاسی جماعت کے حق میں یا اس کے خلاف انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہوتا ہو۔

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاری

الیکش کمیشن نے دونوں رہنماوں کے اگلے دو روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے سے پولنگ جاری ہے جوکہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

FIRDOUS ASHIQ AWAN

Tabool ads will show in this div