پی ٹی آئی میں نہ فارورڈ بلاک ہے،نہ ہی بنے گا،سرورخان

پی ڈی ایم آپس میں دست و گریباں اورچوں چوں کامربہ ہے
Apr 10, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/04/Ghulam-Sarwar-Pc-Isb-10-04.mp4"][/video]

پی ٹی آئی رہنماء اور وفاقی وزیر سرور خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں نہ فارورڈ بلاک ہے اور نہ ہی بنے گا۔جہانگیر ترین پی ٹی آئی میں ہیں اور پی ٹی آئی جس پوزیشن پر ہے اس میں جہانگیرترین کا کردار ہے۔

ہفتے کو وفاقی وزیربرائے ہوا بازی سرورخان نےاپنےحلقے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج پی ڈی ایم آپس میں دست و گریباں اور چوں چوں کا مربہ ہے۔ پی ڈی ایم حکومت سے استعفیٰ لینے آئی تھی لیکن وزیراعظم تو آج بھی موجود ہیں۔  انھوں نے کہا کہ حالات و وقت نے بتادیا کہ پی ڈی ایم مخلص نہیں اور اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔

اس حوالےسے ان کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کا ہدف پیپلز پارٹی ہے اور اب دو پارٹیاں ایک جانب اور دو پارٹیاں دوسری جانب ہیں۔ تاہم پی ڈی ایم حکومت کا مسئلہ نہیں ہے۔

انتخابی ضابطوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ الیکشن رولز اور آئین میں بھی کمی تھی۔ ایوان میں ایک منتخب شخص منتخب ہوکر حلف نہیں لیتا تو ممبر نہیں ہوتا۔ اس سب پر الیکشن رولز بلکل خاموش تھے لیکن اب انتخابات ہونے کے 60 روز تک حلف نہ لینے والا ڈی سیٹ ہوجائے گا۔

انھوں نے مزید وضاحت دی کہ اسحاق ڈار تو مفرور ہیں اور اُن کو ملک واپس آنا چاہیے۔ چوہدری نثار علی خان کو عوام نے مینڈیٹ دیا اوراگروہ حلف نہیں لیتے تو نئے الیکشن کرانے ہونگے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جہانگیرترین کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ان سے دوستی ہے تاہم لیڈرعمران خان ہیں۔

GHULAM SARWAR KHAN

Tabool ads will show in this div