ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تاحال ویکسینیشن نہ ہوسکی

تربیتی کیمپ لگنےوالےہیں

قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی کرونا وائرس کی ویکسینیشن سے تاحال محروم ہیں۔سربراہ این سی او سی اسد عمر کو خط لکھنے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کے لیے سربراہ این سی او سی اسد عمر کو9 مارچ کو خط تحریر کیا تھا جس کا جواب تاحال نہ مل سکا ہے۔

کھلاڑیوں کی ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث ہاکی کا تربیتی کیمپ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ جونیئر اور سینئیر ہاکی ٹیموں نے جولائی اور اگست میں 2 اہم ٹورنامنٹس کھیلنے ہیں۔ جونیئرہاکی کپ اور ایشین چیمیئنز ٹرافی بنگلادیش میں کھیلی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div