پاکستان، جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور جنوبی افريقہ کے درميان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ ميں کھيلا جائے گا۔
جنوبی افريقی کپتان ٹمبا باووما انجری کے باعث سيريز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفيظ ٹی ٹوئنٹی کی سنچری کر ليں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ وانڈررز اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 5بجے شروع ہوگا۔
جنوبی افريقی کپتان انجری کے باعث ٹی20 سيريز سے باہر
جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑيوں کے آئی پی ايل کے لیے بھارت جانے کے بعد میزبان ٹيم مزيد مشکلات کا شکار ہے۔ ڈيوين پريٹوريس اور کپتان ٹمبا باووما انجری کے سبب سيريز سے باہر ہیں۔ ہينرچ کلاسن ٹيم کی قيادت کريں گے۔
ريزا ہينڈرکس نجی مصروفيات کے سبب سيريز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی ہے۔ فخر زمان کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔