کالمز / بلاگ
الفاظ کا درد
سو لفظوں کا کالم
سبھی موت کے خوف سے سہمے ہوئے تھے
ز ۔۔ دیوار سے لگا کھڑا تھا۔
ی ۔۔۔ چھت سے پھلانگ کر بھاگ چکا تھا۔
د ۔۔ خاموشی کی چادر اوڑھے آنسوؤں میں چھپنے کی کوشش میں تھا۔
ت ۔۔ خوف سے تھر تھر کانپ رہا تھا
ق ۔۔ لام ۔۔ کی ٹانگ پکڑے نہ جانے کیا ضد کر رہا تھا۔
نہیں ہوتا ۔۔ روز یہی ۔۔ دھندا ۔۔ روز وہی درندگی
میں نے الف ۔۔ سے پوچھا۔ کیا بات ہے یہ سب کیوں اتنے خوفزدہ ہیں۔
"ایک اور بچی زیادتی کے بعد قتل"
ایڈیٹر صاحب نے اس سرخی کیلئے ان سب کو بلایا ہے۔
تب سے ان کے چہروں پر یہ تاریکی چھائی ہوئی۔