آئی سی سی کا خواتین امپائرز کو میدان میں اتارنے کا اعلان

FEMALE UMPIRE دبئی : آئی سی سی نے پہلی بار کرکٹ میچز کی امپائرنگ کیلئے چار خواتین امپائر میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے،تھائی لینڈ میں ہونے والے اٹھائیس نومبر آئی سی سی ومنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خواتین امپائرز اپنے فرائض انجام دیں گئیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اٹھائیس نومبر سے پانچ دسمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلنے والے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کولیفائر 2015 کیلئے خواتین امپائرز فرائض انجام دیں گے، یہ پہلی بار ہے کہ آئی سی سی کے تحت ہونے والے میچز میں کوئی خاتون امپائرنگ کریں گی۔ چارون خواتین میں نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس، آسڑیلیا کی کلیئر پولوسک، انگلینڈ کی سیئو ریڈفرن اور ویسٹ انڈیز کی جیکولین ویلیمز شامل ہیں، چاروں ایمپائر بنگلادیش، چین، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، پاپا نیو گینی، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے آٹھ کوالیفائر راؤنڈز میں فرائض انجام دیں گئیں۔ سماء

ICC Women’s World Twenty20

female match officials

FEMALE UMPIRES

Tabool ads will show in this div