این اے75: ضمنی انتخاب کا میدان آج سجےگا

پنجاب کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں انتخابی معارکہ آج سجےگا، جس میں مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار اور پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
حلقہ این اے 75کے میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے ہیں، رينجرز کي نگرانی ميں پولنگ کے سامان کی ترسيل کا عمل جاری ہے جبکہ 47 پولنگ اسٹيشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ ڈسکہ میں ضمنی انتخاب سے قبل دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔
صوبائی اليکشن کمشنر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اپنے فرائض صحيح طور سے ادا کريں، پچھلي دفعہ جو کوتاہياں ہوئی ہيں اس کو نہ دہرایا جائے۔ پچھلے اليکشن پر ايک انکوائری مقرر کی ہوئی ہے جو بھی ملوث پايا گيا اسے سخت سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم کی نظریں ڈسکہ کے ضمنی انتخاب پر ہیں، ڈسکہ کل 22کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرے گا۔
ڈسکہ الیکشن، پریزائیڈنگ افسران مشکوک جگہ پرکئی گھنٹے ساتھ رہے، رپورٹ
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 75 ڈسکہ میں کل ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کو اس ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع ملا ہے۔
آج پوری قوم کی نظریں ڈسکہ پر ہیں کیونکہ ڈسکہ کل بائیس کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرنے جا رہا ہے۔ اللّہ نے ڈسکہ کے عوام کو اس ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع دیا ہے جس حکومت نے غریب سے روٹی اور پاکستان سے اس کی ترقی اور پاکستان کا اصل مقام چھین لیا ہے ۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2021
مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کل جھوٹے وعدے کرنے والے ان عناصر کو بے نقاب کرے گا۔ ڈسکہ کے عوام کل پولنگ عملے کےتحفظ کیلئے بھی پہرا دیں گے تاکہ کوئی ووٹ کی بے حرمتی کیلئے پولنگ عملے کو اغوا نہ کرسکے۔
مسلم لیگ نون کے رہنماء عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکن اور خاتون رہنما کو کسووال ميں کچھ افراد نے روکا اور سنگين نتائج کی دھمکياں ديں جبکہ ہوائی فائرنگ کی گئی۔ تحريک انصاف نے الزامات کيے مسترد کردیا۔
ڈسکہ کل حکومت کا وہ خوف سچا ثابت کرے گا کہ جس خوف کی وجہ سے بائیس پولنگ اشٹیشنز پر الیکشن کمیشن کے اہلکار اغوا ہوئے تھے۔ ڈسکہ کل ووٹ کے زریعے ان معصوموں کے خون کا بدلہ لے گا معصوموں کا خون ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لیئے بہایا گیا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2021
ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ نے حلقہ میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
حکومت نےعام انتخابات کی طرح ڈسکہ الیکشن بھی چرائے
یاد رہے کہ ڈسکہ کی سیٹ ن لیگی رہنما صاحبزادہ سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ ڈسکہ حلقہ این اے 75 کے کل 360 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
خیال رہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے اور دوبارہ الیکشن کل ہوگا۔
قبل ازیں 19فروری کو بھی ڈسکہ میں الیکشن ہوا تھا تاہم امن و امان کی خراب صورتحال اورانتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث اس کے نتائج منسوخ کرکے دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔