سری لنکا میں سابق مسز ورلڈ گرفتار

بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا

سری لنکن پولیس نے ’مسز سری لنکا‘کا تاج چھیننے اور اسٹیج پر ہنگامہ آرائی کے جرم میں سابق مسز ورلڈ کو گرفتار کرلیا۔

کیرولین جیوری نے مسز سری لنکا 2021 کا اعزاز پانے والی پشپیکا ڈی سلوا پر طلاق یافتہ ہونے کا جھوٹا الزام عائد کرکے ان کا تاج اُتار دیا تھا جس سے وہ مبینہ طور پر زخمی ہو گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکن پولیس نے گزشتہ روز کیرولین جیوری کو گرفتار کیا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اتوار کو ہونے والی تقریب میں پشپیکا ڈی سلوا کو مسز سری لنکا کے خطاب سے نوازا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد 2019 کی فاتح کیرولین جیوری نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے پشپیکا کا تاج اتاردیا کہ پشپیکا چونکہ طلاق یافتہ ہیں لہٰذا وہ اس اعزاز کی حق دار نہیں ہیں۔

بعد ازاں منتظمین نے پشپیکا سے معافی مانگتے ہوئے انہیں تاج واپس کر دیااور تصدیق کی کہ پشپیکا طلاق یافتہ نہیں بلکہ شوہر سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Mrs. World

Tabool ads will show in this div