بغیراجازت عمرہ کرنےوالوں پر جرمانےکا فیصلہ

عمرہ ادا کرنےکیلیے حکومتی اجازت نامہ درکارہوگا
Apr 09, 2021
فوٹو: عرب نیوز
فوٹو: عرب نیوز
[caption id="attachment_2242624" align="alignnone" width="800"] فوٹو: عرب نیوز[/caption]

سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلااجازت عمرہ کرنےوالوں پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں اجازت کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو بھی شخص اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے جائے گا اسے 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

رمضان میں عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری

سعودی وزارت حج وعمرہ کےمطابق حکومت رمضان المبارک میں صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی جو کروناویکسین لگوا چکے ہونگے جبکہ عمرہ ادا کرنے کےلیے حکومتی اجازت نامہ بھی درکار ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف عمرہ نہیں بلکہ حرم شریف میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے لیے بھی اجازت نامہ درکار ہوگا۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے والے افرد کےلیے بھی کرونا کی 2ڈوزز لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر 1ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

عمرے کیلئے کروناویکسین لازمی قرار دیدی گئی

دوسری جانب وزارت داخلہ نے سعودیوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنا چاہتے ہوں یا نماز کی ادائیگی کےلیے مسجد الحرام جانے کے خواہش رکھتے ہوں ان کے لیے اجازت نامہ لینا ضرری ہے۔-

Umrah Pilgrims

Tabool ads will show in this div